کیوں؟
پیارے بچو! آج کے نئے سوال اور اس کے جواب کے ساتھ حاضر ہیں۔ اور آج کا سوال یہ ہے کہ
دھوپ میں رہنے سے جِلد کا رنگ سانولا (گہرا)کیوں ہوجاتا ہے؟
پیارے بچو! دھوپ میں رہنے سے جِلد کا رنگ سانولا ہوجاتا ہے۔ یہ عمل دراصل فطرت کی طرف سے انسانی جلد کو قدرتی تحفظ دینے کا میکنزم ہے۔ اِس میکنزم کے تحت جِلد کی رنگت تشکیل دینے والا مادہ میلانن زیادہ مقدار میں پیدا ہونے لگتا ہے۔ یہ مادہ جِلد کو خطرناک اثرات سے تحفظ دیتا ہے جو سورج کی کرنوں میں موجود الٹرا وائیلٹ شعاعیں مرتب کرتی ہیں۔
جِلد کی سب سے اوپر والی تہ میں جو خلیے پائے جاتے ہیں، اُنہیں میلانو سائٹس کہتے ہیں اور یہی خلیے میلانن مادہ پیدا کرتے ہیں۔ جب جِلد پہ دھوپ پڑتی ہے تو میلانو سائٹس فعال ہوجاتے ہیں اور انسانی جسم جس قدر زیادہ عرصہ تک دھوپ کی زَد میں رہتا ہے۔ مذکورہ خلیے اُسی قدر زیادہ مقدار میں میلانن خارج کرتے رہتے ہیں۔ یہ عمل کسی فلٹر کی طرح کام کرتا ہے اور جِلد کو الٹرا وائیلٹ شعاعوں کے خلاف ڈھال مہیا کرتا ہے۔ سفید رنگت والی جِلد اس عمل کے تحت سانولی اور گندمی رنگت سیاہی مائل ہوجاتی ہے۔ دھوپ میں رہنے سے اسی وجہ سے جِلد کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے۔
تو بچو!آپ کو آج کا سوال اور اِس کا جواب کیسا لگا؟ اگر آپ کے ذہن میں کوئی بھی سوال ہو تو ہمیں بھجوائیں ان شا ءاللہ ہم آپ کو اُس کا بھی جواب دیں گے۔
آپ کا بھائی۔نبیل احمد کاشف۔ جرمنی
