Barrie،کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی بین المذاہب پروگرام میں شمولیت
مکرم شہریار دانش صاحب ناظم تبلیغ مجلس خدام الاحمدیہ بیری ساؤتھ، کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بین الاقوامی یومِ مذاہب کے موقع پر مورخہ ۱۸؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز اتوار کینیڈا کے شہر Barrie کے سٹی ہال میں ایک مین المذاہب پروگرام منعقد ہوا جس میں Barrie South جماعت کے اراکین کو جماعت احمدیہ کی نمائندگی کرنے کی توفیق ملی۔

اس پروگرام میں لجنہ اماءاللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مکرم عمران بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ نے پروگرام کے مرکزی موضوع ’’Faith in Action: Lifting the Needy‘‘ پر ایک تقریر کی جبکہ مکرم مصباح بھٹی صاحب نے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اسی پروگرام کے دوران جماعت احمدیہ کو ایک معلوماتی سٹال لگانے کا بھی موقع ملا جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شاملین کو اسلام احمدیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ نیز جماعت احمدیہ کی طرف سے دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے کی جانے والی خدمتِ انسانیت کے کاموں سے روشناس کروایا گیا اور جماعت احمدیہ کینیڈا کے تحت مستقبل میں منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں احسن رنگ میں اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرماتا چلاجائے۔ آمین
(رپورٹ: محمدسلطان ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Paimio کی میئرسے ملاقات




