یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

شرائط بیعت یاد کریں

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی

چوتھی شرطِ بیعت

چہارم: یہ کہ عام خلق اللہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دے گا، نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے۔

(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)

روز مرّہ دعائیں

رَبِّ نَجِّنِیۡ وَ اَہۡلِیۡ مِمَّا یَعۡمَلُوۡنَ

(الشعراء: 170)

ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے اور میرے اہل کو اس سے نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔

اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر11:

أَعْلِنُوا النِّكَاحَ

ترجمہ: نکاح اعلان کے ساتھ کیا کرو

عربی الہام

حضرت مسیح موعودؑ

اَلْخَیْرُکُلُّہٗ فِی الْقُرْاٰنِ۔ کِتَابِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ

ترجمہ: تمام بھلائی قرآن میں ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔

وہی اللہ جو رحمان ہے۔(تذکرہ صفحہ 87۔ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 29

كَمْ مُحْدِثٍ مُسْتَنْطِقِ الْعِيْدَانٖ

قَدْ صَارَ مِنْكَ مُحَدَّثَ الرَّحْمٰنٖ

ترجمہ: کتنے ہی بدعتی سارنگیاں بجانے والے آپ کے طفیل خدائے رحمٰن سے ہم کلام ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button