اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواست دعا

سید اطہر محمود صاحب مبلغ سلسلہ نائیجیریا لکھتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی سیدہ اثمارہ اطہر کا مورخہ ۲۴؍فروری کو محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ عزیزہ مکرم سید طاہر محمود ماجد صاحب کی پوتی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ آگے بھی اپنا خاص فضل فرماتا چلا جائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ نیز شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

اعلان ولادت

رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی نواسی عزیزہ حافظہ لنتا رباب اہلیہ عزیزم طلحہ اکرم ساکن جرمنی کواللہ تعالیٰ نے مورخہ ۲۸؍جنوری ۲۰۲۶ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ

بیٹے کا نام ‘‘آیان حیدر اکرم’’ تجویز ہوا ہے۔ نومولود خاکسار کا پہلا پڑنواسہ ہے اورحضرت چودھری محمد حسین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نسل سے ہے۔ اسی طرح نومولود، اپنے دادا مکرم رانا محمد اکرم صاحب مرحوم آف سمندری ضلع فیصل آباد کا پہلا پوتا ہے۔ اپنے خاندان اور گاؤں میں بھی مکرم اکرم صاحب پہلے احمدی تھے۔ الحمدللہ

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو درازیٔ عمر سے نوازے۔ نیز اسے نیک، خادم دین، مثالی احمدی، خلافت احمدیہ کا دستِ راست، دعا گو اور تمام خاندان کا نام روشن کرنے والا بنائے۔ آمین ثم آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button