افریقہ (رپورٹس)

کوتونو، بینن میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بینن کے ریجن کو تونو کو اپنی مرکزی مسجد بیت التوحید میں مورخہ ۲۲؍فروری ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم مصلح موعود کے انعقاد کی توفیق ملی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و اردو نظم سے ہوا۔ لوکل مشنری لالا مستعین صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کر سنائے۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’حضرت مصلح موعودؓ کی قرآن کریم کے ليے خدمات‘‘ از مکرم آسانی یحیٰ صاحب اور ’’پیشگوئی مصلح موعود کا دیگر صحائف میں ذکر‘‘ از مکرم حافظ عبد الغنی صاحب۔ مکرم محمد لقمان بصیریوصاحب امیر جماعت احمدیہ بینن نے اختتامی تقریر میں پیشگوئی کے مختلف پہلوؤں کا حضرت مصلح موعو دؓ کی ذات پر چسپاں ہونا بیان کیا۔ دعا کے بعد مجلس سوال و جواب کا انعقاد ہوا۔

تمام احباب نے مسجد میں روزہ کھولا۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا اور نماز عشاء و نماز تراویح ادا کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پروگرام میں تین ریجنز یعنی کوتونو، پورتونووو اور کالاوی سے کُل ۱۲۰؍احباب، مستورات و بچگان شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ سب کے علم اور ایمان میں اضافہ فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:مرزا فرحان احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button