یادکرنےکی باتیں
شرائط بیعت
یاد کریں
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی
پانچویں شرطِ بیعت
پنجم :۔ یہ کہ ہر حال رنج اور راحت اور عُسر اور یُسر اور نعمت اور بلا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کرے گا اوربہرحالت راضی بقضاء ہو گا اور ہر ایک ذِلّت اور دکھ کے قبول کرنے کے لئے اُس کی راہ میں تیار رہے گا اور کسی مصیبت کے وارد ہونے پر اُس سے منہ نہیں پھیرے گا بلکہ آگے قدم بڑھائے گا۔(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)
روز مرّہ دعائیں
رَبِّ اِنِّیۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَیَّ مِنۡ خَیۡرٍ فَقِیۡرٌ (القصص: 25)
ترجمہ: اے میرے ربّ! یقیناً میں ہر اچھی چیز کے لئے
جو تُو میری طرف نازل کرے ایک فقیرہوں۔
اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر12
اَكْرِمِ الشَّعْرَ
ترجمہ: بالوں کی عزت کر
عربی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَاُفْطِرُ وَاَصُوْمُ
ترجمہ: مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور مَیںافطار کروں گا اور روزہ بھی رکھوں گا۔
(فرمایا: ظاہر ہے کہ خدا روزہ رکھنے اور افطار سے پاک ہے اور یہ الفاظ اپنے اصلی معنوں کی رُو سے اُس کی طرف منسوب نہیں ہوسکتے۔پس یہ صرف ایک اِستعارہ ہے۔اِس کا مطلب یہ ہے کہ کبھی مَیں اپنا قہر نازل کروں گا اور کبھی کچھ مہلت دوں گا۔)(تذکرہ صفحہ 627۔ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ
مع ترجمہ
شعر نمبر 29
كَمْ مُسْتَهَامٍ لِلرَّشُوْفِ تَعَشُّقًا
فَجَذَبْتَهُ جَذْبًا إِلَى الْفُرْقَانٖ
ترجمہ: بہتیرے معطر دہن عورتوں کے عشق میں سرگرداں تھے۔
سو آپؐ نے انہیں فرقان کی طرف کھینچ لیا۔