یادکرنےکی باتیں
شرائط بیعت یاد کریں
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی
چَھٹی شرطِ بیعت
ششم یہ کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا و ہوس سے باز آ جائے گا اور قرآن شریف کی حکومت کوبکلّی اپنے سر پر قبول کرلے گا۔ اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنے ہر یک راہ میں دستور العمل قرار دے گا۔
(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)
روز مرّہ دعائیں
رَبِّ اِنِّیۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَیَّ مِنۡ خَیۡرٍ فَقِیۡرٌ (القصص: 25)
ترجمہ: اے میرے ربّ! یقیناً میں ہر اچھی چیز کے لئے جو تُو میری طرف نازل کرے ایک فقیرہوں۔
اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر13
اَلْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيْمِ
ترجمہ: عملوں کا دارو مدار انجام پر ہے
عربی الہام حضرت مسیح موعودؑ
رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُـرْنِیْ وَارْحَـمْنِیْ
ترجمہ:اے میرے خدا ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔اے میرے خدا شریر کی شرارت سے مجھے نِگہ رکھ۔اور میری مدد کر اور مجھ پر رحم کر۔ (تذکرہ صفحہ 476۔ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 31
أَحْيَيْتَ أَمْوَاتَ الْقُرُوْنِ بِجَلْوَةٍ
مَاذَا يُمَاثِلُكَ بِهٰذَا الشَّانٖ
ترجمہ: آپ نے صدیوں کے مُردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا
کون ہے جو اس شان میں آپ کا مثیل ہو سکے ؟