یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ ہالینڈ کا ریفریشر کورس برائے عہدیداران مجالس ہائے مقامی

مکرم محمود احمد شاہد صاحب قائد عمومی مجلس انصاراللہ ہالینڈ تحریر کرتے ہیں کہ مجلس انصاراللہ ہالینڈ کے زیر انتظام مورخہ ۱۴؍فروری ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ مسجد مبارک، ڈین ہاگ میں جملہ عہدیداران مجالس ہائے مقامی مجلس انصاراللہ ہالینڈ کے ليے ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ریفریشر کورس کے انعقاد سے دو ہفتے قبل اس کا تفصیلی پروگرام زعمائے مجالس کو ارسال کیا گیا نیز ان سے رابطہ کر کے مقامی عہدیداران کی مذکورہ پروگرام میں شمولیت کے حوالے سے بذریعہ ای میل و ٹیلی فون کالز توجہ دلائی جاتی رہی۔

پروگرام کے مطابق صبح ساڑھے دس تا گیارہ بجے عہدیداران کی آمد، استقبال و رجسٹریشن کا کام مکمل کیا گیا اور ان کی تواضع چائے اور ریفریشمنٹ کے ساتھ کی گئی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم سے ہوا۔ مکرم صدر صاحب مجلس نے اپنی افتتاحی تقریر میں حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے بحیثیت عہدیداران مجلس انصار اللہ عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی نیز سال رواں کے دوران مرکزی سطح پر متعین کردہ اہداف کا اختصار سے ذکر کرتے ہوئے عہدیداران کو ان کے حصول کے حوالے سے اپنا مثالی تعاون پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

پہلا اجلاس:پروگرام کے مطابق پہلے اجلاس میں حسب ذیل پانچ شعبہ جات کے قائدین نے اپنے شعبہ کے سالانہ پروگرام اور لائحہ عمل کے حوالے سے پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ہر پریزنٹیشن کے اختتام پر حاضرین کی طرف سے کيے جانے والے سوالات کے جواب دیے گئے: ۱۔شعبہ عمومی ۲۔ شعبہ تجنید ۳۔ شعبہ تربیت ۴۔ شعبہ تعلیم ۵۔ شعبہ ایثار

پہلے اجلاس کے اختتام پر نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں جن کے بعد حاضرین کی خدمت میں دوپہر کا کھانا اور چائے پیش کی گئی۔

دوسرا اجلاس:دوسرے اجلاس میں حسب ذیل پانچ شعبہ جات کے قائدین نے اپنے شعبہ کے سالانہ پروگرام اور لائحہ عمل کے حوالہ سے پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ہر پریزنٹیشن کے اختتام پر حاضرین کی طرف سے کيے جانے والے سوالات کے جواب بھی دیے گئےـ ۱۔ شعبہ مال ۲۔ شعبہ تبلیغ ۳۔ شعبہ اشاعت ۴۔ شعبہ تحریکِ جدید ۵۔ شعبہ تعلیم القرآن

دوسرے اجلاس کے اختتام پر شاملین ریفریشر کورس کے ليے چائے کا انتظام کیا گیا۔

تیسرا اجلاس:تیسرے اجلاس میں حسب ذیل دو شعبہ جات کے قائدین نے اپنے شعبہ کے سالانہ پروگرام اور لائحہ عمل کے حوالے سے پریزنٹیشنز پیش کیں۔ نیز حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے: ۱۔ شعبہ ذہانت و صحت جسمانی ۲۔ شعبہ آڈٹ

اختتامی اجلاس:اختتامی اجلاس میں جملہ شرکاء کی طرف سے مجلس کے کاموں میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں نیز پوچھے گئے سوالات کے مکرم صدر صاحب مجلس نے جواب دیے۔ آخر پر مکرم صدر صاحب مجلس نے تقریر کی اور ریفریشر کورس کے جملہ شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس ریفریشر کورس سے جو راہنمائی انہیں ملی ہے اس کے مطابق مقامی عہدیداران اپنی مقامی مجالس کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ دعا کے ساتھ ریفریشر کورس کا اختتام ہوا۔

پروگرام کے اختتام پر نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں جن کے بعد حاضرین کا مکرم صدر صاحب مجلس کے ساتھ یادگاری فوٹو ہوا۔ ریفریشر کورس کے شاملین میں مجلس انصاراللہ ہالینڈکی طرف سے تیار کردہ خصوصی پین، پاکٹ نوٹ بک اور انصاراللہ میگزین بطور سوونیئر تقسیم کيے گئے۔

پروگرام کے اختتام پر جملہ شاملین کی رات کے کھانے اور چائے سے تواضع کی گئی۔

اس ریفریشر کورس میںمجموعی حاضری ۱۵۶؍رہی جس میں اراکین عہدیداران مجالس ہائے مقامی کی حاضری ۱۱۸، اراکین مجلس عاملہ ملک کی حاضری ۱۹، ریجنل ناظمینِ اعلیٰ کی حاضری ۵؍اور متفرق کارکنان کی حاضری تھی۔ الحمدللہ

(رپورٹ:عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: فادا، برکینا فاسومیں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button