افریقہ (رپورٹس)

فادا، برکینا فاسومیں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے برکینافاسو کے انتہائی مشرقی ریجن فادا میںمورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۶ء کو شام ساڑھے چار بجے جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا۔ شہر کی تینوں جماعتیں محلہ۶شمالی میں جمع ہوئیں۔ ملکی حالات کے پیش نظر ریجن کی دیہاتی جماعتیں شہر میں منتقل ہو چکی ہیں۔ احمدیوں کی ایک بڑی تعداد فادا شہر میں جماعت کی زمین پر رہائش پذیر ہے۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے احباب کو بتایا کہ جماعت میں منعقد کيے جانے والے ان تربیتی جلسہ جات کی کیا اہمیت ہے۔ پھر پیشگوئی مصلح موعود فرانسیسی اور مقامی زبان میں لوکل مبلغ سوندے موسیٰ صاحب نے پیش کی۔ آخر پر خاکسار نے تفصیل سے پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور اس کی اہمیت بیان کی اور ریجنل صدر مکرم کی ایما تالادو سلف صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔ ممبرات لجنہ اماءاللہ سمیت جلسہ کی حاضری ۲۵۵؍افراد پر مشتمل تھی۔

اس موقع پر افطاری کا انتظام بھی کیا گیا تھا جس میں تمام شاملین جلسہ نے شرکت کی۔ نماز مغرب کے بعداحباب واپس روانہ ہوئے۔

(چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button