اطلاعات و اعلانات
اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست ہائے دعا
٭…عبد السمیع قریشی صاحب، فرینکفرٹ، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو عارضۂ دل کے ساتھ ساتھ بعض دیگر پریشانیوں کا بھی سامنا ہے۔
٭… زاہد اقبال صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ شاہدہ نسرین صاحبہ کو کچھ عرصہ قبل تکلیف کے باعث طاہر ہارٹ ہسپتال میں چیک اپ کروانے پر معلوم ہوا کہ ان کے دل کے والو بند ہیں جس کے ليے ڈاکٹرز نے اوپن ہارٹ سرجری کروانا تجویز کیا تھا۔ چنانچہ اس کے بعد خاکسار کی والدہ محترمہ کا ۱۱؍فروری کو آپریشن ہوا۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضان کو جلد از جلد کامل شفایابی عطا فرمائے جس کے بعد کسی قسم کی کوئی پیچیدگی باقی نہ رہے نیز اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی والی لمبی زندگی سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭




