یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

شرائط بیعت یاد کریں

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی

ساتویں شرطِ بیعت

ہفتم یہ کہ تکبّر اور نخوت کو بکلّی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور خوش خُلقی
اور حلیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔

(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)

روز مرّہ دعائیں

رَبِّ نَجِّنِیۡ وَ اَہۡلِیۡ مِمَّا یَعۡمَلُوۡنَ (الشعراء:170)
ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے اور میرے اہل کو اُس سے نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔

اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)

أُوْصِيْكُمْ بِالْجَارِ
ترجمہ: میں تم کو ہمسایہ سے نیک سلوک کی وصیّت کرتا ہوں

اردو الہام

حضرت مسیح موعودؑ

زندگی کے فیشن سے دُور جاپڑے ہیں۔
(تذکرہ صفحہ 475۔ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 32

تَرَكُوا الْغَبُوْقَ وَ بَدَّلُوْا مِنْ ذَوْقِهٖ
ذَوْقَ الدُّعَاءِ بِلَيْلَةِ الْأَحْزَانٖ
ترجمہ: اُنہوں نے شام کو پی جانے والی شراب چھوڑ دی
اور اُس کی لذت کو غم کی راتوں میں دعا کی لذّت سے بدل دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button