حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۳ تا ۲۹؍مارچ ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۶؍مارچ بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ناصر احمد بھنوں صاحب ابن مکرم ید اللہ بھنوں صاحب(ساؤتھ آل۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲۷؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳۰؍مارچ ۲۰۲۶ء)
٭…۲۸؍مارچ بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ اکبری بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم وزیر محمد صاحب مرحوم (ربوہ۔ حال کرالی۔ یوکے) اور مکرم محمد جلیل الرحمٰن جمیل صاحب ابن مکرم ڈاکٹر محمد حبیب الرحمٰن خان صاحب (یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ فن لینڈ کے ایک گروپ کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر آٹھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۵ پر ملاحظہ فرمائیں)
٭…۲۹؍مارچ بروز اتوار: آج دوپہر کو امریکہ اور کینیڈا سے آئے ۳۴ ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: دنیائے احمدیت میں آئندہ ہفتہ




