کینیڈا کی Barrie Holly جماعت میں جلسہ یوم مسیح موعود اور تقریب آمین کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا کے صوبہ Ontario کے شمالی علاقہ میں واقع شہر Barrie کی جماعت Barrie Hollyکو مورخہ ۹؍مارچ ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

شام ۵؍بجے نماز عصر کی ادائیگی کے فوراً بعد Barrie نماز سینٹر میں جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، حدیث اور نظم سے ہوا۔ مکرم عمران بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’کتب حضرت مسیح موعودؑ کی اہمیت اور انہیں پڑھنے کی ضرورت‘‘ کے موضوع پر انگریزی زبان میں تقریر کی۔

اس موقع پر ایک تقریب آمین بھی منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی مکرم محمد موسیٰ صاحب استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا نے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا۔ اس تقریب کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات سے اقتباسات پڑھ کر سنائے گئے اور ان کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازاں حضرت مسیح موعودؑ کی پیش کردہ دس شرائط بیعت مع انگریزی ترجمہ پڑھ کر سنائی گئیں۔ مہمان خصوصی نے ’’عبادت الٰہی‘‘ کے موضوع پر اپنی اختتامی تقریر میں قرآن کریم، احادیث نبویہ اور روحانی خزائن کی روشنی میں نماز کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔
آخر پر مکرم مسعود ناصر صاحب صدر جماعت احمدیہ نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد یہ جلسہ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ افطار اور نماز مغرب کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ تقریباً ۱۵۰؍خواتین و حضرات نے اس بابرکت جلسہ میں شرکت کر کے روحانی فیوض و برکات سے استفادہ کیا۔ الحمدللہ
(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کا ہیلسنکی میں ایک افطار فوڈ سٹال




