ارشادِ نبوی
اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا ، قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے مسلمان بھائی کا کوئی عیب فاش کرے گا اللہ تعالیٰ اس کا عیب فاش کرے گا یہاں تک کہ وہ اُسے اُس کے گھر میں بھی رسوا کرے گا ۔
(سنن ابن ماجہ کتاب الحدود باب الستر علی المؤمن … الخ حدیث ۲۵۴۶)
مزید پڑھیں: رحم کی اہمیت




