ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
خدمتِ دین کا ثواب
حضرت عَمْرِو بْنِ عَبَسَہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مَنْ شَابَ شَیْبَۃً فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ كَانَتْ لَهٗ نُوْرًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔ یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں خدمت کرتے ہوئے بوڑھا ہوجائے گا اُس کے لئے قیامت کے دن نُور ہوگا۔
(ترمذی کتاب فضائل الجہاد باب ما جاء فی فضل من شاب شیبۃ فی سبیل اللّٰہ)