ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
مہمان نوازی تین دن کی ہے
حضرت ابوشریح خزاعیؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت و تکریم کرے، اور یہ واجبی مہمان نوازی ایک دن اور ایک رات کی ہے، مہمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے یہاں اتنا ٹھہرے کہ اُسے حرج میں ڈال دے، مہمان داری (ضیافت) تین دن تک ہے اور تین دن کے بعد میزبان جو اُس پر خرچ کرے گا وہ صدقہ ہو گا‘‘۔(صدقہ یعنی میزبان کی اپنی خوشی سے ہوگا) ۔(سنن ابن ماجه کتاب الادب، باب حق الضیف حدیث: 3675)
