ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ہارونؑ اور حضرت علیؓ کی مشابہت
ابراہیم بن سعد اپنے والد حضرت سعدبن وقاصؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا: أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسیٰ کیا تم اس سے خوش نہیں ہوتے کہ تم میرے ساتھ ایسے ہی ہو جیسے موسٰیؑ کے ساتھ ہارونؑ۔
(صحیح البخاری، كتاب فضائل أصحاب النبى ﷺ، باب مناقب علی بن ابی طالب، حدیث نمبر 3706)