ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نبی پہلے محض اپنی قوم کی طرف ہی بھیجا جاتا تھا
حضرت جابر ؓبن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: پانچ ایسی باتیں مجھے دی گئی ہیں کہ مجھ سے پہلے وہ کسی کو بھی نہیں دی گئیں۔ رعب سے میری مدد کی گئی ہے جو مہینہ بھر کی مسافت تک اثر کرتا ہے اور ساری زمین میرے لیے سجدہ گاہ اور پاک کرنے والی بنائی گئی ہے۔ پس میری امت میں سے جس شخص کو بھی (جہاں بھی) نماز کا وقت آجائے وہ وہیں پڑھ لے اور میرے لیے غنیمتیں حلال کی گئی ہیں اور مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھیں اور مجھے سفارش کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور نبی پہلے محض اپنی قوم کی طرف ہی بھیجا جاتا تھا اور میں تمام لوگوں کے لئے بھیجا گیا ہوں۔
(صحیح البخاری، كتاب التيمم، باب 1 حدیث نمبر 335)
