ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالیٰ نے مجھے معلّم اور استاد بنا کر بھیجا ہے
حضرت عبداللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے نکل کر مسجد میں تشریف لائے اور دیکھا کہ مسجد میں دو حلقے بنے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ تلاوت قرآن کریم اور دعائیں کر رہے ہیں اور کچھ لوگ پڑھنے پڑھانے میں مشغول ہیں۔
اس پر حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دونوں گروہ نیک کام میں مصروف ہیں۔ یہ قرآن پڑھ رہاہے اور دعائیں مانگ رہا ہے اور اللہ تعالیٰ چاہے تو انہیں دے اور چاہے تو نہ دے۔ یعنی ان کی دعائیں قبول کرے یا نہ کرے اور دوسرا گروہ پڑھنے پڑھانے میں مشغول ہے۔ فرمایا: خداتعالیٰ نے مجھے معلم اور استاد بنا کر بھیجا ہے اس لیے آپ پڑھنے پڑھانے والوں میں جا کے بیٹھ گئے۔
(سنن ابن ماجہ کتاب المقدمہ فضل العلماء والحث علی طلب العلم حدیث 229)