افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گنی بساؤ کو ملک بھر میں یوم خلافت کے حوالے سے جلسہ جات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مورخہ ۲۷؍مئی۲۰۲۴ء کو دارالحکومت بساؤ میں جلسہ یوم خلافت منعقد کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف ایام میں ملک بھر کی تقریباً ہر جماعت میں اس دن کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ تمام پروگرامز کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور پھر قصیدہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد ’’برکاتِ خلافت‘‘، ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ اور ’’خلافت کے قیام کی پیشگوئیوں‘‘ کےموضوعات پر تقاریر پیش کی گئیں۔

دوران ماہ جہاں تمام جماعتوں میں خطبات جمعہ اور دروس کے موضوعات کا محور خلافت رہا وہاں ریڈیو پر بھی مختلف پروگرام خلافت کے حوالے سے پیش کیے گئے جن میں ’’خلافت اتحاد کا واحد ذریعہ ہے‘‘ اور ’’برکات خلافت ‘‘ کے موضوع پر خاص طور پر توجہ دلائی گئی۔ حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے سلسلہ کے بابرکت ارشادات ان تمام پروگرامز اور تقاریر کا منبع رہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک بھر کی ۶۷؍جماعتوں کو جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی اور چھ ہزار ۸۶۰؍سے زائد احباب نے شمولیت اختیار کی۔ اسی طرح مختلف ریجنز میں خلافت کے حوالے سے چار سے زائد ریڈیو پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن کے اندازاً چار لاکھ افراد سامعین ہیں۔

(رپورٹ: زاہد احمد بھٹی۔مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button