مقابلہ کراس کنٹری دوڑ جامعۃ المبشرین گھانا
مورخہ 24؍ اکتوبر 2019ء کو جامعۃ المبشرین گھانا کے طلباء کے مابین مقابلہ کراس کنٹری دوڑ منعقد کیا گیا۔مقابلہ کا آغاز صبح سات بجے دعا سے ہوا۔ اس مقابلہ میں73 طلباء نے حصہ لیا۔ اس میں طلباء کو 19کلومیٹر لمبی مسافت طے کرنا تھی۔ جامعۃ المبشرین سے لے کر Abassaگاؤں تک جانا اور واپسی مقابلہ میں شامل تھی۔Abassaبستی کے چیف صاحب سے قبل از وقت مقابلہ کی اجازت لے لی گئی تھی۔ پولیس کو بھی مطلع کیا گیا چنانچہ ایک پولیس کار تین اہلکاروں کے ساتھ گشت کرتی رہی۔
مقابلہ کے دوران طلباء کو ریفریشمنٹس بھی مہیا کی گئیں۔تمام اساتذہ بھی مقابلہ کے انتظامات میں شامل تھے۔
اس مقابلہ میں مالی سے تعلق رکھنے والے عزیز مAhmad Coulibaly اول رہے جنہوں نے یہ دوڑ ایک گھنٹہ چالیس منٹ میں مکمل کی ۔ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی طلباء کا وقت ایک ایک دو دو منٹ کے وقفے سے تھا۔ مڈغاسکر کے عزیزم Hamid Taki دوم اور گھانا سے تعلق رکھنے والے عزیزم ظفراللہ خان سوم قرار پائے۔ 58طلباء نے دوڑ مکمل کی۔ایک طالب علم کی طبیعت دوران مقابلہ خراب ہوگئی چنانچہ اسے ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی اور اکرافو کے کلینک میں مزید علاج کے لیے لے جایا گیا۔الحمدللہ اس کی طبیعت بحال ہوگئی۔
مقابلہ کے اختتام پر طلباء کی گرم دودھ اور دیگر ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی اور اساتذہ کی خدمت میں بھی ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔