متفرق شعراء

رمضان المبارک

ہمارے لیے ہے مبارک مہینہ
یہ رمضان ہے نیکیوں کا خزینہ

تہجد میں اٹھو یہ دن قیمتی ہیں
تلاوت عبادت کا ہے یہ مہینہ

دعائیں کریں اس مہینہ میں ایسی
کہ مل جائے مولا کی الفت کا زینہ

خدایا جو رمضان کی برکتیں ہیں
سکھا دیں ہمیں زندگی کا قرینہ

جو مال و متاع دے گا راہ خدا میں
ملے گا اسے برکتوں کا دفینہ

خدایا تری ہو رضا ہم کو حاصل
ہو مومن کا تیری محبت میں جینا

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

مزید پڑھیں: عطا کیجیے آبروئے مدینہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button