متفرق
صنعت وتجارت
ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:’’یورپ والے قریباً دہر یہ ہیں۔ مگر ان کا تجارت کے معاملہ میں صداقت اور سداد پر عمل ہے۔ ان سے لاکھوں کی چیز منگواؤ تو کوئی فریب کا اندیشہ نہیں۔ اس لیے ان کی تجارت کو فروغ ہے۔ اگر ناقص چیز ہو تو وہ لکھ دیں گے کہ یہ چیز ناقص ہے، اس لیے ہم نے قیمت کم کر دی ہے۔ اگر پسند نہ ہو تو واپس بھیج دیں، خرچ ہمارا۔ اس بارے میں وہ نقصان کا بھی خیال نہیں کرتے ۔مگر اور لوگ تجارت میں اس اصول کے پابند نہیں، اس لیے ان کی تجارت تباہ ہو رہی ہے۔‘‘(خطبات محمود جلد 3صفحہ 127)
(مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)




