ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

جنازے کے ساتھ قبرستان جانے کا اجر

حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص مسلمان کے جنازے کے ساتھ ایمان کی وجہ سےاور رضائے الہٰی کی خاطر جاتا ہے جب تک اس کے جنازے کی نماز نہیں پڑھ لی جاتی اور اس کے دفنانے سے لوگ فارغ نہیں ہو جاتے، تب تک وہ اس کے ساتھ ہی رہتا ہے تو وہ دو قیراط اجر لے کر واپس آتا ہے۔ ایک ایک قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہوگا اور جس نے جنازہ پڑھا اور پھر اس کے دفنانے سے پہلے لوٹ آیا تو وہ ایک قیراط لے کر واپس آتا ہے۔(بخاری كتاب الإيمان باب اتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ مِنَ الإِيمَانِ حدیث نمبر 47)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button