یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ہالینڈ کا یورپ کے پانچ ممالک کا دورہ

قائد عمومی مجلس انصاراللہ ہالینڈ مکرم محمود احمد شاہد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ہالینڈ کو اپنے سالانہ پروگرام کے تحت مورخہ ۲۶؍ستمبر تا ۳؍اکتوبر ۲۰۲۶ء یورپ کے پانچ ممالک (کروشیا، بوسنیا، البانیا، مونٹی نیگرو اور سلووینیا) کا دورہ کرنے کی توفیق ملی۔ اس دوران اراکین وفد کو ان ممالک کے تاریخی اور قدرتی مقامات کی سیر کے علاوہ جماعت احمدیہ کے مشن ہاؤسز کی زیارت اور مبلغین انچارج سے ملاقات کا بھی موقع ملا۔

Zagrebکی جامع مسجد کے احاطہ میں

تیرہ اراکین پر مشتمل اس وفد کی قیادت مکرم داؤد اکمل صاحب صدر مجلس انصار اللہ ہالینڈ نے کی۔

یہ قافلہ پرواز کے ذریعہ کروشیا کے دارالحکومت Zagreb پہنچا جہاں سے آئندہ سفر کرایہ پر حاصل کی گئی تین گاڑیوں کے ذریعہ طے کیا گیا۔

تیرانا: مسجد بیت الاوّل کے سامنے اراکینِ وفد

سفر کے دوران درج ذیل مقامات دیکھنے کا موقع ملا:

کروشیا:مشن ہاؤس (Brezovica)، شہر Zagreb کی تاریخی جامع مسجد اور شہر Dubrovnik کی بلند ترین پہاڑی۔

بوسنیا: مشن ہاؤس Sarajevo، پہاڑ کی چوٹی پر واقع Sunnyland، Sarajevo کے قدیم بازار، جنگ کے دوران ہونے والی تباہی اور مظالم سے متعلق میوزیم اور شہر کے دیگر مقامات، تاریخی شہر Mostarکا قدیم پُل۔

البانیا: دارالحکومت Tirana میں واقع مشن ہاؤس، تاریخی شہر Berat، مسجد بیت الاوّل اور اس سے ملحقہ عمارت۔

مونٹی نیگرو: ساحلی مقامات Bar, Sveti Stefan اور قدیم شہر Kotor۔

سلووینیا: مشن ہاؤس، یورپ کی مشہور غاریں Postojna Cave، دار الحکومت Ljubljana (یہاں پر ۱۰۰؍تبلیغی فولڈرز تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔)

روانگی سے قبل مسجد بیت الاوّل، تیرانا کے احاطہ میں گروپ فوٹو

اس سفر کے دوران سب ممالک کے مربیان سلسلہ نے وفد کی بہت مہمان نوازی کی، مشن ہاؤسز میں ہمارے لیے رہائش کا انتظام کیا اور ہمیں اپنا قیمتی وقت دے کر ہمیں مختلف مقامات کی سیر کروائی۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔ ان مربیان سلسلہ کے نام درج ذیل ہیں: مکرم رانا منور احمد صاحب مبلغ انچارج کروشیا، مکرم مفیض الرحمٰن صاحب مبلغ انچارج بوسنیا، مکرم صمد احمد غوری صاحب مبلغ انچارج البانیا اور مکرم طلحہ احمد صاحب مبلغ انچارج سلووینیا۔

یہ دورہ ہر لحاظ سے بابرکت اور کامیاب رہا۔ اراکین وفد کو مختلف ممالک میں جماعت کی عالمگیر اخوت اور وحدت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ دورانِ سفر نمازیں باجماعت ادا کرنے، وقار عمل اور تبلیغی سرگرمیوں کی توفیق بھی ملی۔

اللہ تعالیٰ اس دورہ کے نیک اثرات ظاہر فرمائے اور ان ممالک میں جماعت کو ترقیات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: سویڈن کی پہلی مسجد، مسجد ناصر، گوتھن برگ کی پچاسویں سالگرہ کے سلسلہ میں استقبالیہ تقریب

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button