حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۱۵ تا ۲۱؍جون ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۱۵؍جون بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ مسرت پروین صاحبہ اہلیہ مکرم ناصر احمد میر صاحب (آف ووسٹر پارک۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۱۹؍جون بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۲؍جون ۲۰۲۶ء)
٭…حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف حصوں کا راؤنڈ فرمایا اور اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔
٭…۲۰؍جون بروز ہفتہ: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل امریکہ سے تعلق رکھنے والے مجلس انصار اللہ کے ممبران، جن میں ورجینیا جماعت کے انصار بھی شامل تھے، کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
حضور انورنے آج بعد نماز عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۳ پرملاحظہ فرمائیں)
٭…۲۱؍جون بروز اتوار: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل جماعت احمدیہ ووڈرویل، کینیڈا کی لوکل عاملہ کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
٭…آج IAAAE کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ’’واٹر فار لائف‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو حضور انور کے ساتھ تصویر بنوانے کی سعادت نصیب ہوئی۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
٭…٭…٭