متفرق شعراء
مل گیا ایک مرکز نیا دوستو
وقت ہے اب یہ وقتِ دعا دوستو
سجدۂ شکر لاؤ بجا دوستو
رحمتیں، برکتیں، نعمتیں سب لیے
آسماں ہم پہ ہے آ جھکا دوستو
وہ جو وسع مکانَکْ کا الہام ہے
پورا اِک شان سے پھر ہوا دوستو
وسعتیں تنگیوں پر محیط ہو گئیں
دائرہ خدمتوں کا بڑھا دوستو
عہدِ مسرور تاریخ ساز عہد ہے
یہ نوشتوں میں بھی ہے لکھا دوستو
اب اسی عہد میں اک نئی جہت سے
باب فتح و ظفر کا کھلا دوستو
آج اسلام کو پھر بفضلِ خدا
مل گیا ایک مرکز نیا دوستو
اس میں مسجد ‘مبارک’ بنی ہے نئی
جس سے پھوٹے گا نورِ ھدیٰ دوستو
اس میں مسکن خلافت کا بھی ہے بنا
جس پہ اترے گا نورِ خدا دوستو
ارضِ انگلینڈ بھی محترم ہو گئی
اس پہ تختِ خلافت سجا دوستو
مجھ ظفؔر کے لیے باعثِ ناز ہے
ہوں کوئے یار کا اِک گدا دوستو