حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 40، 07؍مئی 2020ء)

اقوام متحدہ کی کمزور ممالک کے لئے چندے کی اپیل

قطر اور سنگاپور میں شرح اموات سب سے کم

ترکی سے آئے ناقص حفاظتی لباس

چین میں خطرے کا لیول کم کردیا گیا

افریقہ کی صورتحال

نیوزی لینڈ میں حالات مزید بہتری

برازیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال

میونخ کی سڑکوں پر ٹینس

نائیجر ایک گاؤں ’تے نوما‘ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے راشن کی تقسیم

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,911,483؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے270,339؍اور 1,340,260؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

UN

اقوام متحدہ نے دنیا کے کمزور ممالک مین کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے 6.7بلین ڈالرز کی اپیل کی ہے۔ (بی بی سی)

دنیا  بھر میں قطر اور سنگاپور میں Covid-19 سے ہلاکتوں کی شرح 0.1فیصد  سے کم ہے جو کہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔  قطر میں یہ شرح 0.7فیصد ہے، یعنی 16,000کیسز میں سے 12۔ سنگاپور میں یہ شرح 0.093ہے، یعنی 19,000میں سے 12۔ (ڈان)

نرسوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کونسل آف نرسز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے کم از کم 90,000؍افراد کو Covid-19کا مرض لاحق ہوچکا ہے جن میں سے 260سے زائد نرسز جاں بحق ہو چکی ہیں۔ (بی بی سی اردو)

یورپ

برطانیہ

برطانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ترکی سے منگوائے گئے حفاظتی سامان میں سے 400,000حاظتی لباس برطانوی حفاظتی معیار پر پورے نہیں اترتے۔ (بی بی سی)

جرمنی

بدھ کے روز ہونے والی 123ہلاکتوں کے بعد جرمنی میں Covid-19سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (سی این این)

پولینڈ

پولینڈ میں صدارتی انتخابات آنے والے  اتوار کو  ہونے تھے۔ عوامی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔  اب اس بات کا امکان ہے کہ ان انتخابات میں ووٹ ڈاک کے ذریعے ڈالے جائیں۔  (بی بی سی)

روس

روس میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں میں یہ تعداد 11,231ریکارڈ کی گئی۔ روس  وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں متأثرہ ملک ہے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ماسکو شہر میں 92,676 مصدقہ کیسز ہیں۔ لیکن شہر کے میئر کے مطابق یہ تعداد قریباً تین لاکھ ہے۔ ( بی بی سی)

ویٹیکن سٹی

ویٹیکن سٹی میں  پوپ فرانسس کے ایک کارکن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اہلکار مارچ کے اوائل سے ہی الگ سے کام کررہا تھا۔ (سی این این)

ایشیا

چین

چین میں گذشتہ تین ہفتے سے کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہےاور نئے کیسز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ چین نے ملک کے تمام علاقوں کو  انتہائی خطرے سے کم  درجے کےخطرے  کا قرار دے  دیا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AP/status/1258283181834452992?s=20

پاکستان

وزیراعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لگایا گیا لاک ڈاؤن ہفتے کے روز سے مختلف مراحل میں ختم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومتوں کے تحفظات پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔  (ڈان)

کورونا وائرس کی وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم نے تعلیمی اداروں کو 31مئی کے بعد بھی بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ (ڈان)

وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام ملک کے تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا کے باعث  ملک میں تمام تعلیم بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس برس تمام طلباء کو گذشتہ سال کے رزلٹ کی بنیاد پر اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جائے گا۔ (بی بی سی اردو)

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے بڑھ کر 52,952ہوگئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1258264202650759169?s=20

سری لنکا

سری لنکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کے 548کیسز میں سے 300سے زائد کا تعلق سری لنکا کی بحریہ سے ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں  زیرحراست تارکین وطن کی کورونا وائرس  کے باعث ایک  57سالہ شخص میں  پہلی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔  (بی بی سی اردو)

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ Michael Pompeoنے کہا ہے کہ امریکہ اس بارے میں  حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ کورونا وائرس کا آغاز ووہان کی لیبارٹری سے ہوا تھا۔ (سی این این)

امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں قیدیوں اور محافظوں میں  اب تک کورونا وائرس کے 30,000کیسز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ (ڈان)

کینیڈا

کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورانٹو کے ہوائی اڈے پر ٹیکسی یا لیموزین چلانے والے کم از کم 10ایسے افراد کی گذشتہ دو ماہ میں  کورونا وائرس کی وباء کے باعث موت ہوئی ہے جن کے خاندانوں کا  تعلق بھارت یا پاکستان سے تھا۔ (بی بی سی اردو)

یمن

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ نے کہا ہے  کہ امریکہ یمن کے خوراک کے پروگرام میں مدد کے لئے ہنگامی طور پر  225ملین ڈالرز کی مدد کرے گا۔ (ڈان)

افریقہ

افریقہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جنوبی افریقہ قریباً 8,000کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ (الجزیرہ)

افریقہ میں Covid-19 سے اب تک 2,010 ؍اموات ہوئی ہیں اور 17,842مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی)

افریقہ کے انسداد بیماری(Africa CDC) کے  سربراہ نے تنزانیہ کے صدر کی اس بات کی تردید کی ہے کہ  ان کے  ملک میں استعمال ہونے والی ٹیسٹ کٹس ناقص ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطابق یہ کٹس ٹھیک کام کر رہی ہیں۔ یہ کٹس Jack Maفاؤنڈیشن نے عطیہ کی ہیں۔ (الجزیرہ)

ECOWASکے مغربی افریقی ممالک نے اس بات سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے کہ مڈغاسکر نے انھیں Covid-Organicsکا عطیہ بھجوایا ہے۔  (africanews)

متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے نائیجیرین شہریوں کو ان کے وطن واپس لے کر جانے والی پرواز میں ایک خاتوں نے ایک بچے کو جنم دیا۔ پرواز کے آدھے گھنٹے بعد  ہی پرواز کو واپس دبئی واپس اتار لیا گیا اور باقی مسافروں کو چار گھنٹے بعد ایک دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ (ڈان اردو)

نائیجرین حکومت نے  نائیجریا آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی کو چار ہفتے کے لئے بڑھا دیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/toluogunlesi/status/1258056790174052352?s=20

کینیا کی حکومت نے  وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک کے دو علاقوں میں وائرس کی شدت بڑھنے پر ان علاقوں  کو پندرہ روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لمبے سفروں پر جانے والے  ٹرک ڈرائیوروں  کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/MOH_Kenya/status/1258016304847618048?s=20

ایک عالمی فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ صومالیہ  میں کورونا وائرس کے کیسز میں شدت آرہی ہے اور853مصدقہ کیسز کےسرکاری اعدادوشمار حقیقت سے بہت دور ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں اگلے بدھ سے لاک ڈاؤن کے لیول کو دوسرے درجے پر لایا جا رہا ہے اور 100کے قریب لوگ شادی وغیرہ کے اجتماعات میں شرکت کرسکیں گے۔ (بی بی سی)

برازیل

برازیل میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے  ایک دن میں  سب سے زیادہ 615ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ یہ جنوبی کرہ کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ (بی بی سی)

برازیل کے صدر Jair Bolsonaro کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ برازیلین صدر کے  20 اعلی عہدے داران کے  ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔  صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ (الجزیرہ)

Amazonکے برساتی جنگلات کے سب سے بڑے شہر میناؤس کے میئر نے عالمی رہنماؤں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کی درخواست کی ہے۔Amazonکے علاقے میں کورونا وائرس سے اب تک 649؍اموات ہوچکی ہیں۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AFPphoto/status/1258169673108975616?s=20

میونخ کی سڑکوں پر ٹینس

لاک ڈاؤن کی وجہ سے  سڑکوں اور چوراہوں پر آمدورفت بالکل ختم ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگوں نے یہیں  نیٹ لگا کر ٹینس کھیلنا شروع کردیا ہے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1258087883602366467?s=20

پہاڑ پر  سعودی عرب کے جھنڈے کی شبیہہ

سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے  سعودی عرب  کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/999saudsalman/status/1251591804576772096?s=20

نائیجر ایک گاؤں ’تے نوما‘ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے راشن کی تقسیم

آجکل جب کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور غذائی قلت ایک بحران کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک بھی اس کی لپیٹ میں ہیں لیکن غریب ممالک جہاں اس وائرس سے قبل بھی بھوک و افلاس سے لوگ پریشاں ہیں وہاں اس وائرس سے پیدا شدہ حالات کے باعث لوگ  مزید مشکل سے دوچار ہیں۔ ایسے سخت حالات میں جماعت احمدیہ دنیا کے ہر کونے میں انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت ہر ممکن حد تک انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔

اسی جذبہ کے تحت جماعت احمدیہ نائیجر کی طرف سے ایک گاؤں ’تے نوما‘ میں راشن کی تقسیم کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ قبل ازاں ملک نائیجر کی قومی اسمبلی کے صدر مکرم حسینی تینی صاحب نے درخواست کی تھی کہ اگر ممکن ہو تو جماعت احمدیہ اُن کے آبائی گاؤں کے لوگوں میں راشن کی تقسیم کر دے، ایسے لوگ جو غریب و ناتواں تو ہیں ہی لیکن وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن نے مزید اُن کی کمر توڑ دی ہے۔ چنانچہ مورخہ 4؍مئی بروز سوموار ’تے نوما‘ دیہات میں جماعت احمدیہ نائیجر کی طرف سے ایک ہزار کِلو چینی اور تین ہزار کلو سے زائد چاول تقسیم کیے گئے، جس سے پانچ صد سے زائد افراد کو کچھ دن کے لئے راشن میسر ہوگا۔ اس حوالہ سے یہ بات اہم ہے کہ اس دیہات میں ایک بھی احمدی نہیں ہے بلکہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اس گاؤں میں راشن کی تقسیم کی گئی اور اس پر دیہات کے لوگوں نے جماعت احمدیہ کا بے حد شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔  اس تقریب میں مکرم اسد مجیبب صاحب امیر جماعت نائیجر، صدر ہیومینٹی فرسٹ نائیجر اور نیشنل اسمبلی کے صدر کے مشیرِ خاص نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب  میں بعض اخباروں اور ریڈیو کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور کُل 3 اخبار اور 2 ریڈیوز نے اس کی کوریج کی جس میں نائیجر کا نیشنل اخبار بھی شامل ہے ۔  (رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button