حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 42، 09؍مئی 2020ء)

تیرہ لاکھ سے زائد مریض صحت یاب

برطانیہ آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنا ہوگا

روس میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور نئے کیسز میں اضافہ

امریکہ کی چین اور روس پر الزام تراشی

کویت میں کرفیو

ہانگ کانگ میں کورونا کے لئے تین دوائیوں سے کامیاب علاج

ہیومینٹی فرسٹ سویڈن کے تحت حالیہ خدمات

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,073,592؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے278,911؍اور 1,417,305؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,300,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ (الجزیرہ)

یورپ

برطانیہ

فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کو برطانوی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ  آئرلینڈ کے علاوہ ممالک سے جو بھی مسافر یوکے آئے گا اسے 14 دن کے لئے قرنطینہ کیا جائے گا۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی میں جمعہ کے روز Covid-19سے ہونے والی 243؍اموات کے بعد مجموعی تعداد30,201ہوگئی ہے۔  (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/BBCBreaking/status/1258791081262698499?s=20

ائر فرانس کا کہنا ہے کہ وہ  سوموار کے روز سے مسافروں کا ٹمپریچر چیک کرے گی اور  تمام پروازوں کے دوران مسافروں کو ماسک پہننے ہوں گے۔ (بی بی سی)

سپین

سپین کے ایک قصبہ کے ساحل پر جانے کے لئے اب ایک ایپ کی مدد سے  ایڈوانس بکنگ کروانی پڑے گی۔ موجودہ وبائی صورتحال کی وجہ سے اب اس علاقہ میں 10,000کی بجائے ایک دن میں صرف 5,000لوگوں کو ساحل پر آنے کی اجازت ملے گی۔ (سی این این)

روس

روس میں گذشتہ 24؍گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10,817 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کل تعدادا 198,676ہوگئی ہے۔  (الجزیرہ)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں جمعہ کے روز 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 2,000 سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ (ڈان)

پاکستان میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی  جارہی ہے۔ پاکستان کے مصدقہ کیسز 28,000سے زائد ہیں۔623؍اموات ہوچکی ہیں۔ اور ساڑھے سات ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔  (ڈان)

12مئی کو ہونے والے سینٹ کے سیشن سے پہلے تمام سینیٹرز کا  Covid-19کا ٹیسٹ ہوگا۔ (ڈان)

YouTubeکے سی ای او نے پاکستان کے وزیر اعظم کو ایک خط  لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کے بارے میں آگاہی کے لئے پاکستان  کو اشتہارات میں 5ملین ڈالرز کی گرانٹ  سے مدد کرے گا۔ (ڈان)

چین

چینی صدرXi Jinpingنے شمالی کوریا کے صدر کو ایک پیغام کے ذریعے  کورونا وائرس کے خلاف مدد کی پیشکش کی ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/globaltimesnews/status/1259004073946214400?s=20

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا  میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کلب اور بار بھی کھول دئے گئے تھے۔ لیکن دارالحکومت Seolکے ایک نائٹ  کلب جانے والے شخص  سے منسلک 17نئے کیسز کے بعد  شہر کے 2,100سے زائد نائٹ کلب اور بار وغیرہ بند کردئے گئے ہیں۔ (الجزیرہ)

تائیوان

تائیوان  میں پروفیشنل بیس بال لیگ جمعہ کے روز سے تماشائیوں کے سامنے دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/AFP/status/1259057215408951296?s=20

جاپان

لاک ڈاؤن ہے اور لوگ  Aquariumنہیں آرہے۔ چلیں ہم خود ہی ایک دوسرے سے مل لیتے ہیں۔ جاپان کے ایک ایسے ہی Aquariumکی انتظامیہ نے جانوروں کی ایک دوسرے سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

https://twitter.com/AFP/status/1258893730020499463?s=20

امریکہ

امریکہ کے ادارے CDCکے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 75,477ہوگئی ہے۔ (ڈان)

امریکہ نے چین اور روس پر الزام لگایا ہے کہ  وہ کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا پروپگینڈا کر رہے ہیں۔  (بی بی سی)

پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک کی ایک  نرس کو Covid-19کے ایک مریض سے کریڈٹ کارڈز کی چوری کے الزام کا سامنا ہے۔ ان کریڈٹ کارڈز پر اس نرس نے خریداری بھی کی۔ اس مریض کو 4؍اپریل کو ہسپتال داخل کروایا گیا۔ مریض کی 12؍اپریل کو وفات ہوگئی تھی۔ (سی این این)

کویت

کویت میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے حکومت نے 10مئی سے 30مئی تک ملک بھر میں چند استثناء کے ساتھ   کرفیو  لگا دیا ہے۔  (ڈان)

برازیل

برازیل کے ایک میڈیکل جرنل نے صدر Jair Bolsonaroکو  کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کے روز ملک میں 10,222نئے کیسز ریکارڈ ہوئے اور 751 ہلاکتیں ہوئیں۔ (الجزیرہ)

افریقہ

کل کیسز: 58,279

صحت یاب:19,243

وفات یافتگان: 2,162 (بی بی سی)

 Eritreaمیں اس وقت کورونا وائرس کے صرف دو کیسز ہیں۔ 39میں سے37صحت یاب ہوچکے ہیں۔  (africanews)

گھانا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ900سے زائد نئے کیسز ہوئے ہیں۔ کل کیسز کی تعداد 4,012ہے اور 18ہلاکتیں ہوئی ہیں۔323لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (africanews)

سوڈان کے علاقہ خرطوم میں  کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے  کرفیو کو مزید دس دن کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔  دارالحکومت اور دوسرے علاقوں کے درمیان آمدورفت بند رہے گی۔(الجزیرہ)

اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ نیلام

گذشتہ دنوں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنا بیٹ اور شرٹ نیلامی کے لئے پیش کی تھی۔  ان کا بیٹ بھارت کے شہر پونے میں قائم ایک  کرکٹ میوزیم Blades of Glory نے دس لاکھ میں خریدا۔  شرٹ کی قیمت کیلیفورنیا کے ایک پاکستانی نے 11لاکھ روپے ادا کی۔ جبکہ نیو جرسی کے ایک پاکستانی نے ایک لاکھ روپے عطیہ کئے۔ (ڈان اردو)

ایک میٹر کا فاصلہ

سنگاپور  کے پارکوں میں روبوٹ کتوں کی مدد سے لوگوں کو بتایا جا رہا  ہے کہ وہ  ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1259027826931621888?s=20

کورونا  کا ابتدائی مراحل میں کامیاب علاج

ہانگ کانگ کے بعض محققین نے  یہ پتہ چلایا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے ایسے مریضوں کو جن میں  علامات کے ظاہر ہونے پر ابھی بیماری کی شدت کم ہو ، ان کو اگر تین دوائیں جن میں اینٹی وائرل دوائیں شامل ہیں، دی جائیں تو وہ جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔  ان دواؤں میں interferon beta-1b،opinavir-ritonavirاورribavirinشامل ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/AFP/status/1259077218170519553?s=20

ہیومینٹی فرسٹ سویڈن کے تحت حالیہ خدمات

13 اپریل تا 8 مئی 2020ء

ہیومینٹی فرسٹ سویڈن کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے سویڈن عوام کے لیے مختلف رنگ میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ سویڈن دنیا بھر میں وبا پھیلنے کے اعتبار سے 24ویں نمبر پر ہے۔ جہاں 25000سے زائد لوگ اس بیماری سے متائثر ہوئے ہیں اور 3000سے زائدافراد کی وفات ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں جہاں ہسپتالوں پر دباؤ کی وجہ سے ہسپتالوں کا عملہ دن رات مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے وہاں بڑی عمر کے افراد جن کو اس وائرس سے زیادہ خطرہ ہے گھروں میں ٹھہرنے پر مجبور ہیں اور ضروریات زندگی مہیا کرنے کے لیے انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ اسی طرح شہروں میں موجود ایسے لوگوں جن کے پاس مناسب رہائش اور خوراک کا انتظام نہیں ہے وہ بھی بہت زیادہ متائثر ہو رہے ہیں۔ ان سب کی مدد کے لیے ہیومینٹی فرسٹ سویڈن اپنے رضاکاروں کے ذریعہ ان تک خوراک اور دوسری ضروریات زندگی پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جیسا کہ گذشتہ رپورٹ میں بھی ذکر ہوا ہے کہ ہیومینٹی فرسٹ سویڈن نے اپنی پہلی کوشش میں مختلف ریسٹورانٹس اور گروسری کی دوکانوں سے رابطہ کیا تاکہ وہاں سے مختلف ہسپتالوں کےعملے کے لیے اور غربا کے لیے پکے ہوئے کھانے اور راشن کی مفت سپلائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس مشکل وقت میں بہت سے ریسٹورانٹس اور گروسری کی دوکانوں نے اس تحریک پر مفت کھانا اور گروسری مہیا کرنا شروع کر دیا ہے اس کارخیر میں مزید کئی ریسٹورانٹ اور گروسری سٹور شامل ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

ہیومینٹی فرسٹ کے رضاکاروں نے ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ہسپتالوں کے 41وزٹ کیے اور ہسپتالوں کے عملے کو مفت کھانا مہیا کیا۔ اسی طرح غربا کو کھانا اور راشن پہنچایا۔ اس طرح ہیومینٹی فرسٹ نے 7289؍افراد کو کھانا مہیا کیا۔ اس میں بعض جگہ ہیومینٹی فرسٹ نے گھروں سے کھانا بنوا کر ہسپتالوں اور بے گھر افراد کو مہیا کیا۔ اسی طرح 20گھروں کو سودا سلف اور دوائیوں کی خریداری میں مدد کی۔ اس کام کےلئے کُل 704؍گھنٹے صرف کیے گئے۔

ہیومینٹی فرسٹ سویڈن نے ملک میں بعض فعال تنظیموں کے ساتھ مل کر بھی کھانے کی تقسیم کی ۔ اس سلسلہ میں انہیں مزید 6 پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اسی طرح 14 نئے رضاکار بھی ہیومینٹی فرسٹ کو اس عرصہ میں ملے ہیں۔

ہیومینٹی فرسٹ سویڈ ن نے کورونا وائرس کے بارے میں صحیح اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی شروع کی ہوئی ہے جس سے لوگو فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ہیومینٹی فرسٹ سویڈن نے کام کو مزید پھیلانے اور لوگوں تک اپنی سروسز کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ویب سائٹ کا بھی اجرا کیا ہے۔ اسی طرح فیسبک، ٹویٹر، انسٹاگرام کے ذریعہ بھی مختلف پروجیکٹس کے بارے میں معلومات شئیر کی جارہی ہیں۔ تاکہ مدد ضرورتمندوں تک پہنچ سکے اور مزید رضاکار بھی مہیا ہو سکیں۔ اسی طرح مختلف شہروں میں اپنی تنظیم سازی بھی مضبوط کی جارہی ہے۔

ہیومینٹی فرسٹ سویڈن نے ایک نیا پروجیکٹ Knowledge for life شروع کیا ہے جس میں طلبا کو ان کی تعلیم میں مدد مہیا کرنے کی کوشش ہے۔ زیادہ تر طلبا گھروں میں بیٹھے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس لیے انہیں جہاں اپنا ہوم ورک کرنے یا کسی بھی مضمون کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہیومینٹی فرسٹ سویڈن ان کی مدد کے لیے اپنے آپ کو پیش کر رہی ہے۔ یہ پروجیکٹ بھی اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کر رہا ہے اور طلبا کو اپنی تعلیم احسن رنگ میں جاری رکھنے میں مدد کر رہا ہے۔

خدا تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ کے رضاکار انتھک محنت سے خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر اس مشکل وقت میں اپنی سروسز مہیا کر رہے ہیں اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ الحمد اللہ (رپورٹ:رضوان افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سویڈن)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button