جماعت احمدیہ زیمبیا کی جانب سے سٹیٹ ہاؤس کو ایک ہزار پھل دار پودوں کا تحفہ
جماعت احمدیہ زیمبیا حکومتی پیمانے پر احباب ارباب و اختیار تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔
کچھ عرصہ قبل زیمبیا کے صدر مملکت Dr.Edgar Chagwa Lunguنے قوم سے خطاب کے دوران یہ پیغام دیا کہ ’’Make Zambia Clean, Green and Healthy‘‘۔ اس حوالے سے جماعتی سطح پر کام کیا گیا اور صدر مملکت کو Minister of Gender کے توسط سے ایک ہزار پھلدار پودے تحفۃً دینے کے حوالہ سے خط تحریرکیا گیا۔ صدر مملکت زیمبیا کے خط کا جواب جماعت کو موصول ہوا جس میں صدر صاحب نے جماعت احمدیہ کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ Minister of Gender (الزبتھ پیری صاحبہ) میری طرف سے یہ پودے وصول کر کے باقی تمام منسٹرز میں تقسیم کر دیں گی۔ اس ضمن میں موصوفہ نے ایک پروگرام تشکیل دیا۔ پروگرام کے حوالہ سے Minister of Gender اور ان کی ٹیم سے جماعتی نمائندے کی میٹنگ ہوئی اور پروگرام کے لیے مورخہ 27؍نومبر2020ء بعد نماز جمعہ کا وقت بمقام Government Complex مقرر ہوا۔ Minister Of Genderنے 15 Cabinet Ministersاور 35 Members of Parliamentکو پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
اس پروگرام میں مبلغ انچارج مکرم محمدجاوید صاحب کی قیادت میں دو مرکزی مبلغین مکرم طاہر احمد سیفی صاحب،خاکسار اور ایک واقفِ زندگی استاد مکرم منیر احمد ناصر صاحب اور دیگر 12مقامی افراد پر مشتمل جماعتی وفد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ خاکسارنے کی۔ مکرم مبلغ انچارج صاحب نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں اسلامی نقطہ نگاہ سے شجرکاری کی اہمیت، فضیلت اور فوائد کا تذکرہ کیا اور اس ضمن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پودوں کی افادیت کے حوالے سے اقتباس پڑھ کر حاضرین کو سنایا۔ بعد ازاں Minister of Genderنے اپنے خیالات کا اظہار کیا سب سے پہلے جماعت کو خوش آمدید کہا، جماعت کے بارے میں بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور جماعت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ جماعت احمدیہ نے جس طرح موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ داد دینے کے لائق ہے ہم پودے لگا کر اپنے لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اکانومی بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور آب وہوا کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ آخر پر شکریہ کے کلمات مبلغ سلسلہ مکرم طاہر احمد سیفی صاحب نے کہے۔
اس پروگرام میں تین Cabinet Ministers، ایک ممبر آف پارلیمنٹ Permanent Secretary اور ممبر آف پارلیمنٹیرین کے نمائندگان سمیت 70افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام گورنمنٹ آفیشلز کو قرآن کریم،حضور انور کے خطابات و خطوط پر مبنی کتاب World Crisis and The Pathway to Peace، جماعتی لٹریچر اور جماعتی تعارف پر مبنی DVDتحفۃً دی گئی۔ میڈیا ٹیم نے اس سارے پروگرام کی Coverageکی۔ اس پروگرام کے بعد جماعتی وفد کی Ministersکے ساتھ فرداً فرداًملاقات بھی ہوئی اور انہوں نے نئی جگہ پر جماعت کے قیام کی بھی یقین دہانی کروائی۔
دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ادنیٰ کوششوں کو قبول کرے اور اس پروگرام کے دوررس نیک اثرات مرتب ہوں۔آمین
(رپورٹ: بلال احمد مبلغ سلسلہ۔ لوساکا زیمبیا)