ارشادِ نبوی
تنہائی میں رونے والا
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔
سات آدمی قیامت کے دن رحمت الٰہی کے سائے تلے ہوں گے۔ ان میں سے ایک وہ شخص ہے جس نے اللہ کو خلوت میں یاد کیااور اس کی محبت او رخشیت سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔
(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ باب الصدقۃ بالیمین)