خطبہ نکاح
فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 12 مارچ 2016ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔
اس وقت مَیں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جو عزیزہ شیزہ احمد بنت مکرم سرفراز احمد صاحب کا ہے۔یہ عزیزم خالد احمد شاہ ابن مکرم مبارک شاہ صاحب کے ساتھ ساڑھے گیارہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔
حضور انور نے فریقین کے مابین ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران حضور انور نے دلہے سے دریافت فرمایا کہ تمہارا نام صرف خالد شاہ ہے یا خالد احمد ہے؟
دلہے کے عرض کرنے پر کہ خالد احمد شاہ ہے۔ حضور انور نے دلہے کے پورے نام’’ خالداحمد شاہ‘‘کے ساتھ ایجاب وقبول کروایا۔ اور پھر فرمایا۔
دعا کر لیں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ رشتہ با برکت فرمائے۔
(مرتبہ ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭ؕ