ارشادِ نبوی
مَخْمُوْمُ الْقَلْب اور صَدُوْق اللِّسَان شخص سب سے افضل ہے
حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ لوگوں میں سے کون افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر مَخْمُوْمُ الْقَلْب اور صَدُوْق اللِّسَان۔ اس پر صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی ہمیں صَدُوْق اللِّسَان کا تو علم ہے۔ لیکن مَخْمُوْمُ الْقَلْب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پاک و صاف دل والا جس میں کوئی گناہ، کوئی کجی اور کوئی بغض، کینہ اور حسد نہ ہو۔
(سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب الورع و التقویٰ حدیث نمبر 4216)