ارشادِ نبوی
آنحضرتﷺ پر درود بھیجنے والے کی فضیلت
حضرت عبداللہؓ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن لوگوں میں سے سب سے زیادہ میرے نزدیک وہ شخص ہو گا جو اُن میں سے مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا ہو گا۔
(سنن الترمذی کتاب الصلوٰۃ باب ما جاء فی فضل الصلوٰۃ علی النبیؐ)