کلام حضرت مسیح موعود ؑ

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کے چند فارسی اشعار کا منظوم اردو ترجمہ از حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

کلام مسیح موعود علیہ السلام

اے خداوند من گناہم بخش

سوئے درگاہ خویش راہم بخش

روشنی بخش در دل و جانم

پاک کن از گناہ پنہانم

دلستانی و دلربائی کن

بہ نگاہے گرہ کشائی کن

در دو عالم مرا عزیز توئی

وانچہ می خواہم از تو نیز توئی

ترجمہ

مولا مرے قدیر مرے کبریا مرے

پیارے مرے حبیب مرے دلربا مرے

بارِ گنہ بلا ہے مرے سر سے ٹال دو

جس رہ سے تم ملو مجھے اس رہ پہ ڈال دو

اک نورِ خاص مرے دل و جاں کو بخش دو

میرے گناہِ ظاہر و پنہاں کو بخش دو

بس اک نظر سے عقدۂ دل کھول جائیے

دل لیجئے مرا مجھے اپنا بنائیے

ہے قابل طلب کوئی دنیا میں اَور چیز؟

تم جانتے ہو تم سے سوا کون ہے عزیز

دونوں جہاں میں مایۂ راحت تمہیں تو ہو

جو تم سے مانگتا ہوں وہ دولت تمہیں تو ہو

(الفضل۹؍ مارچ ۱۹۴۰ء بحوالہ درعدن ایڈیشن ۲۰۰۸ء صفحہ۳۰-۳۱)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button