افریقہ (رپورٹس)
مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے چوتھے طالب علم کا تکمیلِ حفظِ قرآن کا اعزاز
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ یکم جون ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے طالب علم عزیزم لامین کمارا Lamin Kamara نے بعمر ۱۳؍سال مدرسۃالحفظ کے چوتھے حافظِ قرآن ہونے کا بابرکت اعزاز اپنے نام کیا۔ فالحمدللہ۔
عزیزم مکرم محمد کمارا صاحب آف پورٹ لوکو ریجن کے صاحبزادے ہیں۔ عزیزم نے ایک سال چار ماہ کے قلیل عرصہ میں خاکسار (استاد مدرسۃ الحفظ سیرالیون) کی زیرِ نگرانی قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ مورخہ یکم جون ۲۰۲۴ء کو مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون نے اپنے دورے کے دوران عزیزم سے آخری سبق سنا اور دعا کروائی۔
اِس وقت مدرسۃ الحفظ سیرالیون میں زیرِ تعلیم طلبہ کی کُل تعداد ۱۵؍ ہے جن میں ۱۴؍طلبہ کا تعلق سیرالیون سے ہے جبکہ ایک طالب علم پاکستانی ہیں۔ فالحمدللہ
(رپورٹ : حافظ اسداللہ وحید مربی سلسلہ و استاد مدرسۃ الحفظ سیرالیون)