حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزرپورٹ دورہ حضور انور

جماعت احمدیہ کینیڈا کے چالیسویں جلسہ سالانہ 2016ء کا کامیاب انعقاد

(ہدایت اللہ ہادی ؔ)

سیدناحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جلسہ سالانہ میں بابرکت شمولیت اور خطابات۔ وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران پارلیمنٹ ، دانشوروں اور صحافیوں کی شرکت ۔ تقریباً 26ہزار افراد جلسہ میں شامل ہوئے۔

خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ جلسہ اپنی تمام تر اعلیٰ دینی روایات کے ساتھ7 ؍ اکتوبر 2016 ء کو انٹرنیشنل سینٹر، ایئر پورٹ روڈ، مسس ساگامیں شروع ہوکر9 ؍ اکتوبر 2016 ء بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا ۔
اس جلسہ میں کینیڈا کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ خداتعالیٰ کے فضل سے امسال 25,960 افراد جلسہ میں شامل ہوئے۔
سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ نے ازراہ شفقت و عنایت جماعت احمدیہ کینیڈا کے اس چالیسویں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی اور سرزمین کینیڈا کو چھٹی مرتبہ قدم بوسی کا شرف عطافرمایا

پہلا دن جمعۃ المبارک 7؍اکتوبر2016ء


سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جمعہ کی نمازسے قبل پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت فرمائی ۔ حضور انور نے لوائے احمدیت لہرایا جب کہ مکرم ملک لال خاں صاحب امیر جماعت ہائے احمدیہ کینیڈا نے کینیڈا کا پرچم لہرایا۔ اسکے بعد حضور انور نے دعا کروائی۔

بعدہٗ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور نما زجمعہ پڑھائی۔ یوں جماعت احمدیہ کینیڈا کے 40ویں جلسہ سالانہ کاحضور انور کے خطبہ جمعہ سے ہی افتتاح ہوا۔

معزز مہمانوں کے خطاب

نماز جمعہ، وقفۂ طعام کے بعد کے اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ کے بعد صوبہ اونٹاریو کی وزیراعلیٰHon. Kathleen Wyne نے حاضرین سے خطاب کیا اور جلسہ سے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

بعدازاں پہلا اجلاس باقاعدہ شروع ہوا جس کی صدارت مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت احمدیہ جرمنی نے کی۔ اس اجلاس میں تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد انگریزی میں تین تقاریر ہوئیں۔

پہلی تقریر مکرم مولانا مبارک احمد نذیر صاحب مشنری انچارج کی تھی۔آپ نے Rememberance of Allah and its Blessings کے موضوع پر تقریر کی۔دوسری تقریر مکرم مولاناطارق عظیم صاحب مشنری Lloydminster کی تھی۔ آپ نے Khilafat Ahmadiyya – In the service of the Holy Quran کے موضوع پر تقریر کی۔

ان کے بعد ٹورانٹو سٹی کے کونسلر اور سابق ممبر پارلیمنٹ Jim Karygainnis نے خطاب کیا اور ٹورانٹو سٹی کے مئیر His Worship John Tory کا پیغام تہنیت پڑھ کر سنایا۔

اجلاس کی آخری اورتیسری تقریر مکرم طارق نسیم صاحب متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا کی تھی۔ آپ نے Keeping Muslim Identity in the West کے موضوع پر تقریر کی۔

دوسرا دن بروز ہفتہ8 اکتوبر 2016ء

دوسرے دن کے صبح کے اجلاس میں اردو میں دو تقاریر ہوئیں۔ اس اجلاس کی صدارت مکرم ھبۃ النور صاحب امیر جماعت احمدیہ ہالینڈنے کی۔

تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد پہلی تقریر مکرم ہادی علی چوہدری صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کینیڈا کی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ سیرت کے موضوع پر تھی۔

دوسری تقریر مکرم مولانا عبدالماجد طاہرؔ صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن نے برکات خلافت کے موضوع پرکی۔

حضور انور کا مستورات سےخطاب

اس اجلاس کے بعد سیدناحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزحضرت بیگم صاحبہ مدظلہا العالی کے ہمراہ مستورات کی جلسہ گاہ میں تشریف لائے اور وہاں سے براہ راست پروگرام نشر ہوا۔ حضور انور ایدہ اللہ کی زیرصدارت ہونے والے اس خصوصی اجلاس میں جلسہ گاہ مستورات سے تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعدحضورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تعلیمی میدان میں نمایاں اعزازحاصل کرنے والی 61 طالبات کو تعلیمی اسناد اور انعا مات عطا فرمائے ۔ اورحضرت بیگم صاحبہ مدظلہاالعالی نے طالبات کو تمغے پہنائے ۔

اس کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مستورات سے ایمان افروز خطاب فرمایا جو مردانہ جلسہ گاہ میں بھی براہ راست سناگیا۔ (حضور انور کا یہ خطاب الفضل انٹرنیشنل17 مارچ 2017ء کے شمارہ میں شائع ہوچکا ہے۔)

بعدہ حضورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اقتدامیں نماز ظہرو عصر ادا کی گئیں۔

پروفیشنل حضرات کے اجلاس

ظہرانے کے دوران جماعت احمدیہ کینیڈا کی مختلف پروفشنل ایسو سی ایشنز نے اجلاس منعقد کئے ۔

شام کو ہونے والے تیسرے اجلاس میں انگریزی میں چار تقاریر ہوئیں۔ اس اجلاس کی صدارت مکرم ملک لال خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے کی ۔

تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد پہلی تقریر مکرم مولانا مرزا محمد افضل صاحب مشنری مسس ساگا نے Beautiful Teachings of Islam as examplified by Ahmadiyya Muslim Jma’at کے موضوع پر کی۔

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کے اغراض ومقاصد بیان فرماتے ہوئے سال گزشتہ میں اس دارفانی سے رخصت ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کا ذکر فرمایا تھا۔ چنانچہ محترم امیر صاحب کینیڈا نے گزشتہ سال کینیڈا میں 53 وفات پاجانے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی طرف توجہ دلائی۔

دوسری تقریر مکرم مولانا فرحان اقبال صاحب مشنری پیس ویلج کی تھی۔ آپ کی تقریر کا عنوان تھا Dedicating Life in Service of Islam and Ahmadiyyat

محترم ملک لال خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے فرمایا کہ خداتعالیٰ کے فضل سے احمدیہ بک سٹور میں دیگر کتب کے علاوہ 50 نئی کتب بھی موجود ہیں جن میں دو اردو کی نئی کتابیں ہیں۔آپ نے ان میں سے چند کتب پرمختصر تبصرہ فرمایا اور احباب جماعت کو کتب خریدنے کی تحریک کی۔پھر ایک نظم پڑھی گئی اور پھر تیسری تقریر مکرم مولانا امتیاز احمدسراء صاحب مشنری آٹوا نے Martyrs of Ahmadiyyat کے موضوع پر کی۔

اس اجلاس کی آخری اور صدارتی تقریر مکرم ملک لال خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کی تھی ۔آپ نے Mission of the Promised Messiah (as) as foretold by The Holy Prophet of Islam کے موضوع پر تقریر کی۔

مستورات کا اجلاس

شام کو مستورات کی جلسہ گاہ میں ان کا اپنا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جب کہ جلسہ سالانہ کا باقی تمام پروگرام مردانہ جلسہ گاہ سے نشر ہوتا اور دکھایا جاتا رہا۔ اس اجلاس کی صدارت محترمہ صاحبزادی امۃالمصور صاحبہ اہلیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مرز امغفور احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ امریکہ نے کی۔ تلاوت و نظم کے بعد اجلاس کی پہلی تقریر ذکر الٰہی کی برکات کے موضوع پر محترمہ امۃ الرفیق ظفر صاحبہ سابق صدر لجنہ اماء اللہ کینیڈا نے اردو میں کی۔

دوسری تقریر ’خلیفہ خدا بناتا ہے‘کے موضوع پر محترمہ ڈاکٹر نگہت محمود صاحبہ نے انگریزی میں کی۔ تقریر کے بعد ایک نظم پڑھی گئی۔ تیسری تقریر سیر ۃ حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے موضوع پر محترمہ ڈاکٹر امۃ القدوس فرحت صاحبہ نے اردو میں کی ۔ پھر ایک نظم کے بعد آخری تقریر محترمہ امۃالسلام ملک صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ کینیڈا کی تھی ۔ آپ نے اردو میں احکامات خداوندی۔ نجات کی حقیقی راہ کے موضوع پر تقریر کی۔

تیسرا دن بروز اتوار9 اکتوبر2016 ء

جلسہ سالانہ کے چوتھے اجلاس کے دوحصے تھے ۔ پہلے حصہ کی صدارت مکرم مولانا مبارک احمد نذیر صاحب مشنر ی انچارج جماعت احمدیہ کینیڈا نے کی۔

تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولانا اعزازاحمد خاں صاحب مشنری ایم ٹی اے نے قرآن کریم کی ایک آیت کریمہ جس کا اردوترجمہ یہ ہے کہ ’تم دونوں اللہ تعالیٰ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے؟ ‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔

سرظفراللہ خاں ایوارڈ

مکرم محمد آصف خاں صاحب سیکر ٹری امور خارجیہ کینیڈا نے حضرت سر چوہدری محمدظفراللہ خاں رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سالانہ ایوارڈ دئے جانے کا تاریخی پس منظر بیان کیا اور بتایا کہ اس سال اس ایوارڈکی مستحق Hon. Louise Arbour Justice Supreme Court of Canada (1999-2004) قرارپائی ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ 17 اکتوبر 2016ء کو پارلیمنٹ ہاؤس آٹواہ میں حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عطافرمایا۔

معزز مہمانوں کے خطابات

اس اجلا س میں متعدد وزراء اور میئرز اور دیگر مہمانوں نے خطابات کئے ۔ اجلاس کے دوسرے حصہ کے تمام تر پروگرام کی صدارت حضورانور ایدہ اللہ نے فرمائی ۔

معززمہمانوں کے خطابات

مکرم آصف خان صاحب سیکرٹری امورخارجیہ جماعت احمدیہ کینیڈا نے حضور انور کی اجازت سے معزز مہمانوں کا یکے بعد دیگرے تعارف کروایا اورا نہیں حاضرین سے خطاب کے لئے دعوت دی۔

سب سے پہلے احمدی نوجوان مکرم فیاض محمد صاحب نے جو سیسکاٹون اور لائیڈ منسٹر سے منتخب ہونے والے ممبر Legislative ا سمبلی ہیں، حاضرین سے خطاب کیا۔

دوسرے معزز مہمان Hon. General Andrew Leslie – Chief Government Whip نے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا

تیسرے معزز مہمان Hon. Navdeep Bains Minister of Innovation, Science and Economic Developement تھے ۔ اس اجلاس کے آخری معزز مہمان ٹورانٹو سٹی کے میئر His Worship John Tory تھے ۔ انہوں نے اپنے دیرینہ تعلقات کے حوالہ سے خطاب کیا اور حضور کو فریم کردہ پیغام تہنیت پیش کیا۔

مہمانوں کے خطاب کے بعد اس اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو ایک شامی احمدی دوست مکرم معزن خباب صاحب نے کی ۔ بعدازاں نظم پڑھی گئی۔

تقسیم علم انعامی و تعلیمی ایوارڈز

معزز مہمانوں کے خطابات کے بعد گزشتہ سال کے دوران مجلس خدام الاحمدیہ، مجلس اطفال الاحمدیہ اور مجلس انصاراللہ میں علم انعامی اور کارکردگی میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں حضور انور نے انعامات و اسناد تقسیم فرمائے۔ بعدازاں حضورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تعلیمی میدان میں نمایاں اعزاز پانے والے 29 طلبا کو تعلیمی اسناد ، انعا مات عطافرمائے اور انہیں تمغے پہنائے ۔ اس کے بعد 2013ء میں روزنامہ الفضل کے سوسال پورے ہونے پر مقابلہ نویسی میں اول انعام حاصل کرنے والے عبدالباسط قمر ؔبقاپوری صاحب کو بھی سند امتیاز عطافرمائی۔

حفاظ قرآن کریم میں اسناد کی تقسیم

امسال حفظ القرآن سکول میں نو (9)بچوں نے داخلہ لیا۔ اور 2011 ء سے لے کر اب تک 22طلباء مکمل طور پر قرآن کریم حفظ کرچکے ہیں۔ حضورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 22 حفاظ بچوں کو اسناد عطافرمائیں ۔

حضور انور کا ایمان افروز اختتامی خطاب

ان تقریبات کے بعد حضور انورنے نہایت ایمان افروز اختتامی خطاب فرمایا۔ (حضور انور ایدہ اللہ کے خطاب کا مکمل متن الفضل انٹرنیشنل 24 مارچ 2017ء کے شمارہ میں شائع ہوچکا ہے)- خطاب کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اقتدا میں ظہرو عصر کی نمازیں اداکی گئیں۔

خصوصی ظہرانہ

بعدازاں جلسہ میں موجود مہمانان کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس میں ایک ہزارسے زائد معزز مہانوں نے شرکت کی۔ حضور انور ایدہ اللہ نے ازراہ شفقت اس کو رونق بخشی۔

جلسہ کی تمام تقاریر کے انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی، عربی اور فرانسیسی زبانوں میں رواں ترجمہ کی سہولت موجود تھی۔

حضور انور کی بابرکت شمولیت کے نتیجہ میں جلسہ سالانہ کو میڈیا میں وسیع کوریج ملی۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button