خطبہ نکاح

خطبہ نکاح 19 جولائی 2016ء

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 19 جولائی 2016ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت مَیں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ تحسینہ نصیر کا ہے جو واقفۂ نو ہیں اور مکرم مبارک احمد نصیر صاحب کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح اطہر اقبال انجم  واقف نو ابن مکرم طاہر افضال انجم صاحب کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈحق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضورانورنے فریقین میں ایجاب و قبول کروایااور پھرفرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ماریہ شکیل رحمٰن بنت مکرم مجیب الرحمٰن شکیل صاحب کا ہے جو عزیزم علیم احمد فضل ابن مکرم محمد دین صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔ دلہن کے وکیل ان کے بھائی، منیب الرحمٰن ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایااور پھرفرمایا:

ان رشتوں کے بابرکت ہو نے کے لئے دعا کرلیں۔

٭…٭…٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button