ارشادِ نبوی
ارشادِ نبویﷺ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: کسی چیز میں جتنا بھی رِفق اور نرمی ہو اتنا ہی یہ اس کے لیے زینت کا موجب بن جاتا ہے اور جس سے رِفق اور نرمی چھین لی جائے وہ اتنی ہی بد نما ہو جاتی ہے۔ یعنی رِفق اور نرمی میں ہی حسن ہے۔
(مسلم کتاب البرّ و الصلۃ باب فضل الرِفق)