ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ ایسی مجلس جس میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کا ذکر ہو رہا ہو اُس مجلس میں بیٹھنے والوں پر فرشتے بھی سلامتی اور دعاؤں کے تحفے بھیجتے ہیں۔
(ماخوذ از صحیح مسلم۔ کتاب الذکر والدعاء … باب فضل مجالس الذکر)
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب کوئی قوم مسجد میں کتاب اللہ کی تلاوت اور باہم درس وتدریس کے لیے بیٹھی ہو تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے۔ رحمت باری ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے ان کو اپنے جلو میں لے لیتے ہیں۔
(سنن الترمذی۔کتاب القراءت باب ما جاء ان القرآن انزل علی سبعۃ أحرف حدیث2945)