یورپ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ جرمنی میں جدید طبیعیات پر ایک تعارفی نظر Theory of Relativity

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی روشنی میں سائنس کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مجلس ارشاد، جامعہ احمدیہ جرمنی میں لیکچرز کا اہتمام کر تی ہے۔ اسی سلسلے کا دوسرا لیکچر مورخہ8 دسمبر 2021ءکو بعنوان Theory of Relativity منعقد کیا گیا جس کے لیے مکرم حسنات احمد صاحب (نائب امیر جماعت احمدیہ جرمنی) جو M.Sc.Physics ہیں کو مدعو کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم یونس یوسف صاحب نے پیش کی۔ اس کے بعد مکرم حسنات احمد صاحب نے شروع میں اپنے پچھلے لیکچر کا خلاصہ پیش کیا جس میں 4بنیادی طاقتیں یعنی کشش، electromagnetic force، weak force اور strong force کے بارے بیان کیا تھا۔ اس کے بعد آپ نے theory of relativity جو جرمن سائنسدان Albert Einstein نے پیش کی تھی کے متعلق طلبہ کو بنیادی معلومات آسان فہم پیرایہ میں بیان کیں۔ خصوصاً 1905ء میں پیش کی جانے والی special theory of relativity اور پھر 1915ء میں پیش کی جانے والی general theory of relativity کے تحت gravity، روشنی کی رفتار کی خاصیت، space اور time سے متعلق انکشافات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دوران لیکچر طلبہ کو سوالات کا بھی موقع ملتا رہا۔ طلبہ نے بڑی دلچسپی سے لیکچر سنا۔

لیکچر کے اختتام پر مکرم طارق احمد ظفر صاحب، نگران مجلس ارشاد نے مکرم حسنات احمد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ کو سائنسی علوم کی اہمیت اور قرآن کریم میں ان علوم کے حصول کی ترغیب کے حوالے سے توجہ دلائی اور کہا کہ اس لیکچر کا مقصد حضور انور کے ارشاد کے مطابق یہ ہے کہ سائنسی علوم کے بارے میں طلبہ میں دلچسپی پیدا ہو اور ان کے حصول کے لیے طلبہ کو خودبھی کوشش کرنی چاہیےجس کے ذریعہ سے خالق حقیقی کا بھی عرفان حاصل ہوتا ہے۔ آخر پر پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

(رپورٹ: حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button