ادبیات
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر 126)
فرمایا:ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جیسے خدا تعالیٰ نے سب سے آخر پیدا کیا ویسے ہی آخری درجے کے سب کمال آپ کو دیئےکہ کوئی بھی خوبی کسی دوسرے نبی میں ایسی نہیں جوکہ آپ کو نہ دی گئی ہو۔
آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 282 ایڈیشن 1984ء)
تفصیل :اس حصہ ملفوظات میں آمدہ فارسی حصہ امیر خسرو دہلوی کے شعر کا ایک مصرع ہے مکمل شعرکچھ یوں ہے۔
حُسْنِ یُوْسُفْ، دَمِ عِیْسیٰ، یَدِبَیْضَا دَارِی
آنْچِہ خُوْبَاں ہَمِہ دَارَنْدْ، تُو تَنْہَا دَارِی
ترجمہ:آپﷺ رکھتے ہیں یوسفؑ کا حسن، عیسٰیؑ کا دم (وہ الفاظ جس سے وہ مردوں کو زندہ کرتے تھے)اور موسیٰؑ کے سفید ہاتھ والا معجزہ۔یعنی کہ وہ تمام کمالات جو باقی سب حسینوں (نبیوں )کے پاس تھے وہ تنہا آپ ﷺ کی ذات میں اللہ تعالیٰ نے جمع کردیے۔