متفرق

ربوہ کا موسم (۵؍تا ۱۱؍مئی۲۰۲۳ء)

مئی کا مہینہ چڑھ جائے اور گرمی نہ آئے ، یہ کیسے ممکن ہے۔ اس ہفتہ کے آخری دو دنوں میں گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیاہے۔تاہم اس ہفتہ کا آغاز ٹھنڈے موسم سے ہوا۔ ۶ اور ۷؍مئی کی درمیانی شب پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوا چلنا شروع ہوگئی۔ سارا دن ہوا کی رفتار ہلکی رہی اور آئندہ رات کو بھی تیز ہوا نے موسم سرد کردیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۲؍اور کم سے کم ۲۴؍سینٹی گریڈ تھا۔۸، ۹؍مئی کو سورج چمکتا رہا ، ہوا کی وجہ سے دھوپ کی تمازت میں کمی رہی۔ ۱۰؍مئی کو ۴؍ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے سے درجہ حرارت ۳۸؍سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔۱۱؍مئی کو دو ڈگری زیادہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت ۴۰؍تک پہنچ گیا ۔دن کو لُوکی شکل میں ہوا چلتی رہی اور رات کو ہوا بند ہے ۔ اس ہفتہ کا اوسط درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۳۵؍اور کم سے کم ۲۸؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button