جلسہ جات یوم مصلح موعودؓ جماعت ہائے احمدیہ فجی
جماعت احمدیہ صووا فجی: مورخہ ۲۶؍فروری ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ صووا فجی کواپنا جلسہ یوم مصلح موعود زیر صدارت مولانا محمود احمد صاحب امیر ومبلغ انچارج فجی منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم مع ارود، انگریزی اور فجین ترجمہ کے بعد جلسہ کی مناسبت سے تین نظمیں اورچار تقاریر کی گئیں نیز پیشگوئی مصلح موعودؓ کے الفاظ بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
مکرم صدر صاحب جماعت صووا نے جلسہ کی پہلی تعارفی تقریر کی جس میں آپ نے تمام شاملین جلسہ کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کی دوسری اور تیسری تقریر ’’حضرت مصلح موعودؓ کی قبولیت دعا کے واقعات‘‘ اور ’’حضرت مصلح موعودؓ کے علمی کارنامے ‘‘ کے عناوین پر کی گئی۔ چوتھی تقریر ’’حضرت مصلح موعوؓدکا بے مثال عشق رسولﷺ‘‘ کے عنوان پر خاکسار (مربی سلسلہ صووا) نے کی۔
آخر پر صدر مجلس نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کی روشنی میں جلسہ یوم مصلح موعود کے انعقاد کا حقیقی مقصد بیان کرتے ہوئے ایک احمدی کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے نصائح کیں۔ جلسہ کے اختتام پر آپ نے اجتماعی دعا کروائی۔نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد شاملین جلسہ کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ کل حاضری ۸۷؍ رہی جبکہ جلسہ کا کل دورانیہ اڑھائی گھنٹہ رہا۔
ریجنل جلسہ بمقام سینگانگا فجی: مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۳ء کو ونوالیوو ریجن کی جملہ جماعتوں (لمباسہ، نسروانگا، ولودہ،سینگانگا) کو مشترکہ جلسہ یوم مصلح موعودؓ بمقام سینگانگا منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز مکرم امیر صاحب فجی کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جلسہ کی مناسبت سے چارنظمیں اور پانچ تقاریر پیش کی گئیں۔ پہلی تعارفی تقریر مکرم صدر صاحب جماعت سینگانگانے پیش کی۔ دوسری اور تیسری تقریر ’’پیشگوئی مصلح موعودؓ میں مذکور باون۵۲ خصوصیات‘‘اور ’’حضرت مصلح موعودؓ کے حالات زندگی قبل از خلافت‘‘ کے عناوین پر کی گئی۔ جلسہ کی چوتھی تقریر ’’حضرت مصلح موعودؓ کی خدام الاحمدیہ کو نصائح‘‘ کے عنوان پر مکر م صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ فجی نے کی۔ جبکہ جلسہ کی پانچویں تقریرمکرم سیف اللہ مجید صاحب ریجنل مبلغ سلسلہ نے ’’حضرت مصلح موعودؓ اور اشاعت قرآن‘‘ کے عنوان پر کی۔
آخر پر امیر صاحب نے اپنے اختتامی کلمات میں یوم مصلح موعود منانے کا حقیقی مقصد اور ہماری ذمہ داریاں بیان کیں اور پھر اجتماعی دعا کروائی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد شاملین جلسہ کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔جلسہ کی کل حاضری ۱۰۸؍ رہی۔
جماعت احمدیہ تاویونی فجی: جماعت تاویونی کو مورخہ ۱۹؍فروری کی شام بیت الجامع تاویونی میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا گیا۔جلسہ میں ایک نظم اور تین تقاریر کی گئیں جن میں پیشگوئی مصلح موعود ؓ، سیرت حضرت مصلح موعودؓ اور آپؓ کے دور خلافت میں کامیابیوں پر ایک طائرانہ جائزہ پیش کیا گیا۔ جلسہ کے آخر پر مکرم طارق احمد رشید صاحب مبلغ سلسلہ تاویونی نے حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے ایک پہلو عزم و ہمت اورآپؓ کی جماعت کو ہدایات احباب جماعت کے سامنے پیش کیں اور دعا کروائی۔ جلسہ سے قبل مستورات کی طرف حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت و سوانح کے حوالہ سے سوال وجواب پر مشتمل مختصر تربیتی نشست بھی منعقد کی گئی۔
جماعت احمدیہ لٹوکا: جماعت احمدیہ لٹوکا کو بھی امسال جلسہ یوم مصلح موعودؓمنانے کی توفیق ملی۔ جلسہ میں تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کر سنائے گئے جس کے بعد ’’حضرت مصلح موعودؓ کا پاکیزہ بچپن‘‘ کے موضوع پربزبان انگریزی تقریر کی گئی۔آخر پر مکرم اسدمحمود صاحب مربی سلسلہ لٹوکانے ’’پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور غیراز جماعت کے حضرت مصلح موعودؓکے بارہ میں خیالات‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ پروگرام کے اختتام پر مکرم اشتیاق شاہ صاحب صدر جماعت لٹوکا نے دعا کروائی۔اس کے بعد احباب جماعت کے لیے شیرینی کا اہتمام کیا گیا تھا۔جلسہ کی کل حاضری بارہ رہی۔
جماعت احمدیہ مارو: مورخہ ۲۴؍فروری کو جماعت احمدیہ مارو میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ جلسہ میں تین نظموں کے علاوہ تین تقاریر پیش کی گئیں۔جن میں مقررین نے پیشگوئی مصلح موعود کا پسِ منظر، اہمیت اور سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی تحریرات کی روشنی میں عورتوں کا دین سے واقف ہونےکے موضوعات پر اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔ پروگرام کے آخر پر سامعین کو سوالات کا موقع دیا گیا جن کےالحمد للہ تسلی بخش جواب دیے گئے۔جلسہ کی کل حاضری ۲۸ رہی۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ نماز مغرب اور عشا ء کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرینِ جلسہ کو کھانا پیش کیا گیا۔
جماعت ناندی: مورخہ ۲۶؍فروری کو جماعت احمدیہ ناندی میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ جلسہ میں تین نظموں کے علاوہ چار تقاریر کی گئیں۔ جن مین مقررین نے پیشگوئی مصلح موعودؓ کا پسِ منظر، عظیم الشان پیشگوئی مصلح موعودؓ، سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا پاکیزہ بچپن اور سیدنا حضرت مصلح موعود ؓکی تحریرات کی روشنی میں عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے کے موضوعات پر اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔ پروگرام تقریباً تین گھنٹہ تک جاری رہا۔ جلسہ کی کل حاضری ۴۷رہی۔ دو مہمان بھی جلسہ میں شامل ہوئے۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ نماز ظہر اور عصر کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: عبدالنوربھٹی۔نیوز سیکشن فجی)