یورپ (رپورٹس)
جماعت احمدیہ لگزمبرگ کے جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ لگزمبرگ کو مورخہ ۹؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو جلسہ سیرۃ النبی ﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ
جلسہ کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعدہ خالد لارگیٹ صاحب نیشنل صدر نے ’’ آنحضرت ﷺ کے معجزات ‘‘ کے موضوع پر بزبان فرنچ تقریر کی۔ ناصرات کی طرف سے ایک ترانہ کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ) نے ’’رسول کریم ﷺ کے اسؤہ حسنہ کے اثرات ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔
یہ جلسہ دوپہر ایک بجے شروع ہو کر تین بجے اپنے کامیاب اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: محمد ظفر اللہ سلام۔ مربی سلسلہ)