ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
پودا لگانے کا اجر
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے۔
(بخاري کتاب المزارعۃ باب فضل الزرع و الغرس اذا اکل منہ۔حدیث: 2320)
(مشکل الفاظ کے معانی: کھیتی: غلّہ یا اناج کی فصل)