ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے نبی، پیارے پیارے نبیﷺ
حضرت عَمْرِو بْنِ عَبَسَہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
مَنْ شَابَ شَیْبَۃً فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ كَانَتْ لَهٗ نُوْرًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ جو دینِ اسلام ہے ، کی خدمت کرتے ہوئے بوڑھا ہوجائے گا اُس کے لئے قیامت کے دن نُور ہوگا۔
(ترمذی کتاب فضائل الجہاد باب ما جاء فی فضل من شاب شیبۃ فی سبیل اللّٰہ)