حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۲تا ۲۸؍اپریل ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۲؍اپریل بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم عبدالرحمٰن چودھری صاحب (یوکے) اور مکرمہ طاہرہ سعید صاحبہ اہلیہ مکرم سعید احمد مرزا صاحب (جماعت شرلی۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲۳؍اپریل بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ غلام فاطمہ صاحبہ اہلیہ مکرم اعجاز احمد صاحب (یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲۶؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۹؍اپریل ۲۰۲۴ء)
٭…۲۸؍اپریل بروز اتوار: آج صبح تقریباًگیارہ بج کر دس منٹ پر ناروے سے آئے ہوئے ۴۸؍خدام پر مشتمل ایک وفد نےتین گروپس کی صورت میں حضور انور کے ساتھ تصویربنوانے کی سعادت پائی۔بعدازاں حضورانور نے ازراہ شفقت چند لمحوں کے لیےخدام سے گفتگو فرمائی اور ان میں پین تقسیم فرمائے۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا