یورپ (رپورٹس)

پولینڈ میں وقف سیمینار کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے پولینڈ میں مورخہ ۲۸؍اپریل ۲۰۲۴ء کو وقف نو سیمینار منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد دو تقاریر کی گئیں: ’’تحریک وقف نو اور واقفین کی ذمہ داریاں‘‘ از خاکسار (سیکرٹری وقف نو) اور ’’تحریک وقف نو اور والدین کی ذمہ داریاں‘‘ از مکرم منیب احمد صاحب مربی سلسلہ۔ ان تقاریر کے تراجم بھی پیش کیے گئے۔ یہ اجلاس تقریباًڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔ اجلاس کے اختتام پر مربی صاحب نے دُعا کروائی۔ وقف نو سیمینار میں آن لائن شامل ہونے والے احباب سمیت کُل حاضری ۲۵؍ رہی۔

مقامی جماعت کے علاوہ دوسرے شہر سے مشن ہاؤس آنے والے احباب و خواتین کی تعداد چار تھی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیاگیا ۔

اس طرح اس روحانی پروگرام کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: رشید احمد۔ سیکرٹری وقف نو پولینڈ)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button