ارشادِ نبوی
رحمۃ للعالمین
حضرت ابو ہریرہ ؓبیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اے اللہ! جس مومن کو مَیں نے سخت الفاظ کہے ہوں تو تُو اس بات کو قیامت کے دن اس شخص کے لیے اپنے قریب ہونے کا ایک ذریعہ بنا دے۔
(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب قول النبیﷺ من آذیتہ فاجعلہ لہ زکاۃ و رحمۃ)